ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یہ کیساآدھارکارڈ!گاؤں کے 800سے زیادہ لوگوں کی تاریخ پیدائش 1 جنوری

یہ کیساآدھارکارڈ!گاؤں کے 800سے زیادہ لوگوں کی تاریخ پیدائش 1 جنوری

Sun, 29 Oct 2017 10:34:18    S.O. News Service

نئی دہلی ، 28؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آدھارکارڈ میں ہونے والی ایک گڑبڑی سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق اتراکھنڈ کے ہری دوار کے ایک گاؤں میں 800 سے زائد افراد کی تاریخ پیدائش ان کے آدھارکارڈ پر 1 جنوری لکھی ہوئی ہے۔کسی شخص کے لئے موجودہ وقت کا سب سے زیادہ ضروری سرکاری دستاویز بناتے وقت ہوئی اس گڑبڑی کے بارے میں ہری دوار کے ایس ڈی ایم نے کہا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے ذریعے یہ معاملہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے۔معاملے کی جانچ کریں گے اور جنہوں نے بھی یہ گڑبڑی کی ہے، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ہردوار کے ایک گاؤں کے تقریبا 800 لوگوں کی آدھارکارڈ پر تاریخ پیدائش 1 جنوری لکھی ہے۔یقینی طور پر یہ کسی غلطی کا ہی نتیجہ ہے لیکن اس اہم دستاویز میں اتنی بڑی غلطی ہونا معمولی بات نہیں ہے۔


Share: